پی سی بی نے عثمان واہلہ کو معطل کر دیا، بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں تاخیر پر

پی سی بی نے عثمان واہلہ کو معطل کر دیا، بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں تاخیر پر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ہے۔

 یہ اقدام ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے رویے پر ردعمل دینے میں تاخیر کے باعث کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، عثمان واہلہ کو بھارت کے خلاف میچ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنے پر معطل کیا گیا۔ میچ کے دوران ٹاس کے وقت میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا کو بتایا کہ شیک ہینڈ نہیں ہوگا، اور اس سے قبل میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہ کیا جائے۔

میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے تحفظات کا اظہار کیا، جس پر اینڈریو رسل نے کہا کہ بھارتی بورڈ اور حکومت کی ہدایات ہیں۔ پی سی بی نے آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر موقف اختیار کیا کہ میچ ریفری نے اسپریٹ آف دی گیم اور قوانین کی خلاف ورزی کی، اور اس کا کنڈکٹ ایم سی سی قوانین کے منافی ہے۔