کئی ممالک قطر واقعہ پرناراض ہیں: امریکی وزیر خارجہ

امریکا اسرائیل تعلقات بہت مضبوط ہیں اور رہیں گے،مارکو روبیوکا بیان
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ کئی ممالک قطر میں پیش آنے والے واقعے پرناراض ہیں،ہمارافوکس اب آئندہ اقدامات اور حل پر ہے،امریکااسرائیل تعلقات بہت مضبوط ہیں اوررہیں گے،صدرڈونلڈٹرمپ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور تنازع کا خاتمہ چاہتے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے قطر میں حالیہ واقعات پر ڈونلڈٹرمپ ناخوش ہیں، مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں،قطری وزیراعظم سے ملاقات میں علاقائی ردعمل پربات ہوئی،قطر سے کئی امورپر اچھی شراکت داری ہے،کئی ممالک قطر میں پیش آئے واقعے پر ناراض  ہیں،ہمارا فوکس اب آئندہ اقدامات اورحل پر ہے،قطرمیں جو ہوا،اس کے باوجود 48 مغویوں کی رہائی ضروری ہے۔مارکوروبیو نے کہا ہماری توجہ اس بات پرمرکوزہے کہ آگے کیسے بڑھناہے،حماس سے اب بھی نمٹنا ہے،خطے میں کوئی بھی اسے وہاں نہیں دیکھنا چاہتا،غزہ کی تعمیر نو اور مستقل امن اولین ترجیح ہے،غزہ کی تعمیر نو ایسے طریقے سے ہونی چاہیے کہ دوبارہ جنگ نہ ہو،دیکھناہوگاغزہ کی تعمیرنوکون کریگا،رقم کون خرچ کریگا،انچارج کون ہوگا۔انہوں نے مزیدکہافلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے پراسرائیل کا ردعمل متوقع تھا،صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں حماس کا خطرہ نہ رہے اور اگلے مرحلے کی طرف بڑھیں،اگلامرحلہ غزہ کی تعمیر نو اور سیکیورٹی دینا ہے،فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کو ردعمل سے خبردار کیاتھا، اسرائیل کا ردعمل انہی فیصلوں کانتیجہ ہے،فلسطینی ریاست کی عالمی حمایت پراسرائیل کی سخت پالیسی سامنے آئی۔