لاہور (کرائم رپورٹر )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج آپریشنز کیلئے تمام نامزدبینک برانچوں کی ہفتے کی چھٹی بند کردی، حج آپریشنز کیلئے تمام نامزد برانچیں بروز ہفتہ صبح 9 بجے تا دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حج 2026ء کے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے نامزد برانچیں ہفتے کو کھلی رہیں گی۔