بھارت کا چینی سرحد کے قریب متنازع خطے میں نئے ایئربیس کا افتتاح

 لداخ میں یہ نیا ایئربیس ہے جہاں جنگی طیاروں کی لینڈنگ کی سہولت ہے ‘ یہ ہمارے دونوں حریفوں کیلئے نیا چیلنج ہوگا:سابق ایئر چیف
لداخ(آئی این پی )بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے چینی سرحد کے قریب متنازع خطے لداخ کے علاقے میں نئے ایئربیس کا افتتاح کردیا جہاں جنگی جہازوں کے آپریشنز کی سہولت ہے۔عالمی میڈیا  رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بتایا کہ بھارتی ایئرفورس کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ سی-130 طیاروں میں متنازعہ خطے لداخ کے مڈھ نیوما ایئرفورس سٹیشن پہنچے جو سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ کے بلندی پر واقع ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارت کے سابق ایئرمارچل سنجیو کپور نے بتایا کہ لداخ میں یہ نیا ایئربیس ہے جہاں جنگی طیاروں کی لینڈنگ کی سہولت ہے اور پاکستان، چین کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ ہمارے دونوں حریفوں کے لئے نیا چیلنج ہوگا