جیو ٹیگنگ کا فیصلہ ۔1کروڑ پودے پی ایچ اے کی نرسریوں میں لگیں گے ،50لاکھ ہارٹی کلچر ڈائریکٹر اگائیں گے
لاہور ( کرائم رپورٹر)سموگ اور فضائی آلودگی نے لاہور کے ٹری کور میں کمی سے متعلق پنجاب حکومت کو جھنجھوڑ دیا۔لاہور میں پہلی مرتبہ ٹری کور میں اضافے کے لئے ڈیڑھ کروڑ پودے و درخت لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔شہر کا پہلا "گرین ماسٹر پلان" بن گیا، لنگز آف لاہور پراجیکٹ کو بھی اس کا حصہ بنا دیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کو ٹاسک سونپ دیا۔ لاہور میں شجرکاری گرین ماسٹر پلان کے تحت کی جائے گی،لاہور کا ٹری کور بڑھانے کیلئے شارٹ، مڈ اور لانگ ٹرم پلان بنا یا گیا۔ایک کروڑ پودے پی ایچ اے کی نرسریوں میں لگائے جائیں گے جبکہ 50لاکھ پودے پی ایچ اے کے ہارٹی کلچر ڈائریکٹر اگائیں گے۔ آئندہ 3 سال میں گرین ماسٹر پلان پر عمل در آمد کیا جائے گا۔دوسری طرف اربن فاریسٹ ، پارکوں ، گرین بیلٹس اور شاہراہوں پر درختوں کی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کیلئے پی ایچ اے نے پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے "ری گرین لاہور " کے نام سے موبائل ایپ متعارف کر ا دی۔ تمام زونز میں افسروں اور متعلقہ انچارجوں کو جیو ٹیگنگ ٹاسک سونپ دیا گیا،موجودہ اور نئی شجرکاری کی جیو ٹیگنگ ہو گی۔