انسدادسموگ ایئر پیوریفائررز لگانے کی تیاری

پنجاب کے تمام شاپنگ مالز کو ایئر پیوریفائررز لگانے کی ہدایت کی گئی ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا 
لاہور (خصوصی رپورٹ ) ڈی جی ماحولیات نے پنجاب کے تمام اضلاع میں سموگ سے نمٹنے کے لیے ایئر پیوریفائررز لگانے کی ہدایت کر دی۔ اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام شاپنگ مالز کو ایئر پیوریفائررز لگانے کی ہدایت کی گئی، صوبے کے تمام کمرشل پلازے بھی ایئر پیوریفائررز لگائیں گے۔ ایئر پیوریفائررز کی تعداد مناسب اور معقول نوعیت کی ہونی چاہئے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاپنگ مالز اور کمرشل پلازے گاہکوں کے لیے صاف ہوا کی فراہمی یقینی بنائیں۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ ڈویڑنز میں خراب ایئر کوالٹی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔