نیشنل ہائی وے کے کرپٹ اہلکاروں کیخلاف ایکشن کا حکم

 چیئرمین این ایچ اے کو کرپٹ افسروں و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن  
اسلام آباد(بیورو رپورٹ )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسروں و اہلکاروں کیخلاف بلاامتیاز سخت ایکشن کا حکم دے دیا۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وفاقی وزیر مواصلات کو اہم محکمانہ امور پر بریفنگ دی۔فاقی وزیر مواصلات نے چیئرمین این ایچ اے کو کرپٹ افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چیئرمین این ایچ اے کو اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر آپریشن "کلین اپ" کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بد عنوانی میں ملوث افسران کو فارغ کریں، اپنی سیٹوں پر نظر نہ آئیں، کوئی سفارش نہ مانی جائے، تمام سیٹوں پر اہل اور قابل افسران تعینات ہونے چاہئیں۔