ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر پیپلز کالونی ساہیوال میں گزشتہ انسپکشن کے دوران دیسی گھی ? مکھن اور ڈیری کریم کے سیمپل لیے گئے تھے جن کے ٹیسٹ فیل پائے گئے۔ ترجمان ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈیری مصنوعات میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر فوڈ بزنس مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دونوں ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹس کو اصلاح تک بند کردیا گیا اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کروادئیے گئے۔ سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ خالص خوراک کے نام پر دھوکہ دہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔