ایک لائن کی ایف آئی آر

 19 اپریل 2026 کو عبدالرحمان چھکوونڈی کو فرقان کی حویلی میں قتل کیا گیا: ایف آئی آر کا متن 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی تاریخ میں قتل کے مقدمے کی ایک لائن پر مشتمل ایف آئی آر درج کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیاپولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر تھانہ سی سی ڈی ٹو کی جانب سے قتل کی دفعات کے تحت درج کی گئی۔ مقدمہ سب انسپکٹر نعیم عباس کی مدعیت میں درج کیا گیاایف آئی آر کے متن کے مطابق 19 اپریل 2026 کو عبدالرحمان چھکوونڈی کو فرقان کی حویلی میں قتل کیا گیاذرائع کا کہنا ہے کہ مختصر متن پر مشتمل ایف آئی آر سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔