نامعلوم شہری کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)لال پل کے قریب ریلوے لائن سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کالر کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا تھا اور اس کی لاش ریلوے ٹریک کے قریب پڑی ہوئی تھی۔ریسکیو نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پولیس کے حوالے کر دیاجبکہ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔