ٹرمپ کی شروع کردہ ایران جنگ کے اہداف بھی حاصل نہیں ہوئے:سابق امریکی صدر
واشنگٹن( آئی این پی )امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے اپنے دور میں ایران کا معاملہ ایک میزائل بھی فائر کیے بغیر کامیابی سے انجام دیدیا تھا۔ایک انٹرویو میں سابق صدر اوباما نے کہا کہ وہ ایران سے 97 فیصد افزودہ یورینئیم نکلوانے میں کامیاب رہے تھے۔انہوںنے کہا کہ ٹرمپ کی شروع کردہ ایران جنگ کے اہداف بھی حاصل نہیں ہوئے۔