ٹوبہ ٹیک سنگھ(آئی این پی )پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ رجانہ کے علاقہ 184 گ ب میں مسلم لیگ(ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی کرنل(ر) سردار ایوب خان گادھی پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی نے حملے میں ملوث ایک ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت قیوم کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی