برطانوی محکمہ ٹیکس نے حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم کر دیا

برطانوی محکمہ ٹیکس نے حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم کر دیا

برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیا، اب وہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر کاروبار جاری رکھ سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہوا، اور محکمہ ٹیکس نے تصدیق کی کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے۔حسن نواز نے تقریباً 10 ملین پاؤنڈ کے ٹیکس واجبات کی ادائیگی میں مشکلات کے باعث دیوالیہ پن اختیار کیا تھا، تاہم ان کا مؤقف ہے کہ تمام ٹیکس ادا کیے جا چکے تھے، مگر ایچ ایم آر سی نے مزید ٹیکس کا مطالبہ کیا تھا۔برطانوی حکام نے تفتیش کے دوران حسن نواز کے کاروباری معاملات میں کرپشن یا بد انتظامی کا کوئی ثبوت نہیں پایا۔دیوالیہ پن ختم ہونے کے بعد قانونی طور پر قرضوں کی ادائیگی کی پابندی نہیں رہتی اور قرض دہندگان کو قرض کی واپسی سے روکا جا سکتا ہے۔