برطانیہ کی اسرائیل کو ایف-35پرزوں کی فراہمی عدالت میں چیلنج

  لندن(آئی این پی ) برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ایف-35لڑاکا طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی انسانی حقوق تنظیم الحق نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ اسرائیل کو ان مہلک طیاروں کے پرزے دینا جنگی جرائم میں سہولت کاری کے مترادف ہے۔