بھارت کیخلاف فتح پر گورنر ہائوس سندھ میں جشن، رافیل طیارے کے ماڈل کو آگ بھی لگائی گئی

کراچی(آئی این پی ) آپریشن معرکہ حق میں بھارت کے خلاف فتح پر گورنر ہائوس سندھ میں جشن منایا گیا۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور آتش بازی بھی کی گئی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ہم تو جشن منارہے ہیں تمہارے ہاں صف ماتم کیوں ہے؟، ہم تو جنگ جیت کر آتش بازی کر رہے ہیں تمہارے ہاں اتنا سناٹا کیوں ہے؟ ۔اس کے علاوہ کامران ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں رافیل طیارے کے ماڈل کو آگ بھی لگائی۔