موٹرسائیکلسٹ کے لیے خصوصی ہدایات جاری

موٹرسائیکلسٹ کے لیے خصوصی ہدایات جاری

پنجاب بھر میں حادثات کی روک تھام کے لیے موٹرسائیکلسٹ کے محفوظ سفر کا مشن، ہیلمٹ اور انڈیکیٹرز کے بغیر موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے موٹرسائیکلسٹ کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان نے قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مرر اور انڈیکیٹر کا ہونا لازم قرار دیا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو گائیڈ لائنز جاری کیں اور ہدایت کی کہ ہیلمٹ، سائیڈ ویو مرر اور انڈیکیٹرز کی افادیت کے بارے میں آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں تاکہ موٹرسائیکلسٹ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔