سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700کا ریکارڈاضافہ

 کراچی(آئی این پی ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700روپے کے بعد قیمت 3لاکھ 14ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھائو 4030روپے اضافے سے 2لاکھ 69ہزار 204روپے ہوگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھائو 46ڈالر اضافے سے 2988ڈالر فی اونس رہا ۔