لاہور بارنے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

 لاہور (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کے خلاف آئینی درخواست سینئر وکیل حامد خان کے ذریعے دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ججز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس عامر فاروق کا ججز کی ریپریزینٹیشن پر فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔