لوگوں کا اکٹھا ہونا عمران کی طویل قید تنہائی کو ختم کرنے کیلئے دبائو پیدا کریگا: علیمہ خان
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی درخواست پر محمود خان اچکزئی نے کل (منگل کو) اڈیالہ جیل کے باہر 10 ہزار لوگ جمع کرنے کی پیشکش کی ہے ،اڈیالہ جیل کے باہر 10 ہزار لوگوں کا اکٹھا ہونا بانی پی ٹی آئی کی طویل قید تنہائی کو ختم کرنے کے لیے دبائو پیدا کرے گا۔ ایکس پر بیان میں علیمہ نے کہا کہ محمود اچکزئی نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے درخواست قبول کر لی ہے،16 جون کو ہم دوپہر 3:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہوں گے،احتجاج کا مقصد شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں بانی کی آنکھوں کی حالت کا معائنہ اور علاج کیا جائے،ان کی آنکھوں کا معائنہ اور علاج ان کے اہلخانہ اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہونا چاہیے،ایک سابق وزیر اعظم اور سیاسی قیدی کے بنیادی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔