شہناز گل نے سلمان خان سے تعلق اور ان کی حمایت سے متعلق خاموشی توڑ دی

شہناز گل نے سلمان خان سے تعلق اور ان کی حمایت سے متعلق خاموشی توڑ دی

بگ باس 13 سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ شہناز گل نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق اور ان کی حمایت سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

32 سالہ اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ بگ باس 13 کے دوران سلمان خان نے ان کی حمایت ضرور کی، لیکن وہ ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتے تھے۔شہناز گل نے کہا، "مجھے لگتا تھا شاید میں سلمان سر کی پسندیدہ کنٹسٹنٹ ہوں، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔ وہ صرف سچ کا ساتھ دیتے تھے، ہر معاملے میں میری حمایت نہیں کرتے تھے بلکہ جہاں ضرورت ہوتی، مجھے ڈانٹتے بھی تھے۔"انہوں نے سلمان خان کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اردگرد موجود ہر شخص کا یکساں خیال رکھتے ہیں۔

شہناز گل کے مطابق، "سلمان خان سب سے محبت کرتے ہیں اور بہترین میزبان ہیں۔ اگر آپ ان کے پاس جائیں تو وہ بہت اچھے طریقے سے آپ کی میزبانی کرتے ہیں۔ وہ صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ ہر ایک کا خیال رکھتے ہیں اور سب کو برابر کی اہمیت دیتے ہیں۔"واضح رہے کہ بگ باس 13 کے دوران سلمان خان اور شہناز گل کے خوشگوار تعلقات اور دوستانہ انداز نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی تھی، جس کے بعد سے دونوں کے تعلقات اکثر خبروں کا موضوع بنتے رہے ہیں۔