اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ غلام مصطفی گجر نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے تھانہ چوچک کے سب انسپکٹر کو مبینہ طور پر 30 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق موضع مٹھا بھٹی کے رہائشی عارف علی کے خلاف تھانہ چوچک میں مقدمہ نمبر 199/26 درج تھا۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ مقدمے کی تفتیش کرنے والے سب انسپکٹر نے اسے بے گناہ قرار دینے کے عوض 30 ہزار روپے رشوت طلب کی، جس پر اس نے اینٹی کرپشن اوکاڑہ سے رابطہ کیا۔شکایت موصول ہونے پر سرکل آفیسر غلام مصطفیٰ گجر اور ان کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کی۔ دورانِ ریڈ سب انسپکٹر کو شہری سے 30 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ نشان زدہ کرنسی نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔