سرکاری تعلیمی اداروں کی آئوٹ سورسنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی :رانا لیاقت علی
لاہور (کرائم رپورٹر)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (آگیگا) کے زیر اہتمام اساتذہ نے پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے لیو انکیشمنٹ، پنشن، گریجویٹی اور رول اے۔17 کی بحالی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آگیگا کے رہنما رانا لیاقت علی نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی آئوٹ سورسنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی کیونکہ اس سے سرکاری نظام تعلیم اور اساتذہ کے حقوق متاثر ہوں گے۔