گرمی میں ٹریننگ مشکل ،مطالبات کی منظوری تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائے گ آ:اگیگا کے عہدیداران
لاہور(خصوصی رپورٹ)ایجوکیشن کمپلیکس لاہور میں اگیگا کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ڈسپیرٹی الا ئونس کی منظوری، ایل پی آر قوانین میں کی گئی تبدیلیاں واپس لینے اور شدید گرمی کے دوران اساتذہ کی ٹریننگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایجوکیشن کمپلیکس لاہور میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس، اگیگا، کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین اور اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کے لیے ڈسپیرٹی الا ئونس فوری طور پر منظور کیا جائے، جبکہ ایل پی آر (لیو پریپیریٹری ٹو ریٹائرمنٹ) قوانین میں کی گئی حالیہ تبدیلیاں واپس لی جائیں۔احتجاج میں شریک اساتذہ کا کہنا تھا کہ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں ٹریننگ کا انعقاد ان کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے، لہٰذا موسم بہتر ہونے تک تمام ٹریننگ سیشنز م ئوخر کیے جائیں۔ اگیگا کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ اب حکومتی ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔