اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے معاملے پر 15 روز بعد دوبارہ مشاورتی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اراکین، سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن 23 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر چکا ہے، اس لیے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا تعین اب ناگزیر ہو چکا ہے بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے 120 روز کے اندر انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی قانونی ذمہ داری ہے