مستونگ کے علاقے لک پاس ریڈار کی خدمات عارضی طور پر معطل

اسلام آباد  (آئی این پی)مستونگ میں لک پاس ریڈار کی خدمات عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی(پی اے اے) کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13 جولائی تا 8 اگست 2026 تک معطل کی گئی ہیں۔نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران ریڈار کی 250 ناٹیکل میل کی حدود میں نگرانی کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی