ایف بی آئی خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ میں پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے: کاش پٹیل
ملاقات میںغیرقانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور آفیسر ایکسچینج جیسے پروگرامز پر بات چیت کی گئی:محسن نقوی
واشنگٹن(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی)کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی جس میں انسدادِ دہشت گردی، سائبر کرائم اور سکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری اہم ہے اور ایف بی آئی خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ میں پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی نے سوشل ویب سائٹ ایکس پر اس ملاقات کے حوالے سے ٹویٹ کیا ‘انہوںنے کہا ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات خوشگوار رہی جس میں ہم نے غیرقانونی امگریشن، انسداد دہشتگردی اور آفیسر ایکسچینج جیسے پروگرامز پر بات چیت کی۔ وزیر داخلہ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور ان کا مقصد انہیں پاکستان کیلئے ایک موثر پارٹنر بناتا ہے