آزاد کشمیر میں امن کی بحالی کیلئے آپریشن ناگزیر ہو چکا:سیکرٹری داخلہ

 طلبہ، خواتین اور بچوں کا بطور انسانی ڈھال استعمال کیا جا رہا ہے:مظفرآباد میں پریس کانفرنس
مظفرآباد(آئی این پی)آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھے جدید ترین خودکار ہتھیار اور دھماکا خیز مواد استعمال کر رہے ہیں لہذا عوام کو شرپسندوں سے نجات دلانے اور امن کی بحالی کے لیے آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری داخلہ نے سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن کے ہمراہ خطے کی صورت حال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی 38دنوں سے آزاد کشمیر کا امن اور معمولات زندگی سبوتاژ کرنے میں مصروف ہے، حقوق کے نام پر احتجاج کا لبادہ اوڑھ کر دھونس اور بلیک میلنگ کی سیاست کو مستقل ہتھیار بنایا گیا ہے