ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف آج شام ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت دیگر قومی امور زیرِ بحث آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے رسمی ملاقات کریں گے، جس کے دوران جاری سیاسی ماحول، معاشی چیلنجز اور مختلف حکومتی پالیسیوں پر مشاورت متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ملک میں بجٹ کے بعد کی سیاسی کشیدگی اور اپوزیشن کی ممکنہ تحریکوں پر بحث جاری ہے، جبکہ معاشی سطح پر آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی اہم پیش رفت درکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما بعض آئینی معاملات اور قانون سازی سے متعلق مشاورت بھی کر سکتے ہیں، خاص طور پر پارلیمان میں زیر التواء بلوں پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ملاقات کے بعد کسی ممکنہ مشترکہ اعلامیہ یا میڈیا بریفنگ کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔