پیٹرولنگ اور کیمروں کے نظام سے واسا کو مسلسل معاونت

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی م ئوثر کردار ادا کر رہی ہے۔ سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی، ورچوئل پیٹرولنگ اور کیمروں کے نظام کے ذریعے واسا کو مسلسل معاونت فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے، بند نالوں اور سیوریج کے مسائل کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی گئی۔ اس مانیٹرنگ کے دوران حاصل ہونے والی معلومات، ویڈیوز اور تصاویر فوری طور پر واسا حکام کو فراہم کی گئیں، تاکہ نکاسی آب کے انتظامات م ئوثر انداز میں کیے جا سکیں۔ واسا کے نمائندگان 24 گھنٹے سیف سٹی کے کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر موجود ہیں اور کسی بھی اطلاع یا نشاندہی پر فوری فیلڈ ٹٰم کی مدد سے کارروائی کی گئی۔ کیمروں کی مدد سے نشاندہی کی گئی جگہوں پر واسا کی فیلڈ ٹیمیں فوری روانہ کی گئیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سیف سٹی کی خصوصی مانیٹرنگ کا مقصد بارش کے دوران نشیبی اور متاثرہ علاقوں میں فوری نکاسی آب کو یقینی بنانا ہے۔ پانی کھڑا ہونے کی صورت میں کیمروں سے حاصل شدہ تصاویر اور مقامات کی معلومات واسا کو بھیجی گئیں جس پر بروقت کارروائی کو یقینی بنایا گیاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی شہری سہولت، حفاظت اور فوری امداد کے لیے  متعلقہ اداروں کے ساتھ  تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 15 پر کال کریں۔