گھریلو پریشانی،40 سالہ شخص کی خودکشی

کرول بازار چٹی کھوئی کے رہائشی کاشف نے خودکو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا لاش مردہ خانے منتقل
لاہور (کرائم رپورٹر) گجر پورہ کے علاقے میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 40 سالہ شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ افسوسناک واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و افسوس کی فضا چھا گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت کاشف ولد خالد کے نام سے ہوئی ہے، جو کرول بازار چٹی کھوئی کا رہائشی تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کاشف گھریلو پریشانیوں سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا، جس کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ایدھی رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے اور ابتدائی شواہد جمع کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔