لاکھوں کی نقدی، موٹرسائیکل، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) چوہنگ نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت دو متحرک گینگز کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، قیمتی موبائل فونز، موٹرسائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان پوش علاقوں اور عوامی شاہراہوں پر وارداتیں کرتے تھے اور کارروائی کے فوراً بعد فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے اور ان کارروائیوں کے باعث پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔