مرسڈیز نجی ڈیپارٹمنٹل سٹور کے نام رجسٹرڈ کی گئی، 85 لاکھ 7ہزار کی رجسٹریشن
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پاکستان کی تاریخ میں لاہور میں پہلی مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہوگئی۔لاہور ایکسائز کی تاریخ میں پہلی بار گاڑی کا چالان 85 لاکھ 7ہزارنکالا گیا۔مرسڈیز بینز نجی ڈیپارٹمنٹل سٹور کے نام رجسٹرڈ کی گئی۔لاہور ایکسائز ذرائع کے پچاسی لاکھ سات ہزار روپے رجسٹریشن کی مد میں جمع ہوئے لاہور ڈائریکٹر ایکسائز موٹر برانچ لاہور شاہد گیلانی نے بتایا مرسڈیز بینز اتنا بڑا چالان پہلی بار سسٹم میں اپڈیٹ کیا گیا۔