بیوی پر تشدداورتیزاب پھینکنے کی کوشش، ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر) بیوی پر تشدداورتیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل ا?بادکے علاقے سے خاتون کے بھائی نے پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ کالر نے بتایا کہ اس کا بہنوئی اپنی بیوی پر تشدد کر رہا ہے اور تیزاب پھینکنے کی کوشش بھی کی ہے۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم روزانہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا اس بار تیزاب پھینکنے کی کوشش بھی کی۔ظلم و زیادتی کا شکار خواتین 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے 2 دباکر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں