ماہرہ خان اور وہاج علی کی جوڑی ٹی وی اسکرین پر آنے والی ہے

ماہرہ خان اور وہاج علی کی جوڑی ٹی وی اسکرین پر آنے والی ہے

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور وہاج علی کے ایک ساتھ کام کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

 ماہرہ خان کو آخری بار ڈرامہ سیریل "ہم کہاں کے سچے تھے" میں دیکھا گیا تھا، اور اب وہ ایک نئے پروجیکٹ میں اداکار وہاج علی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ وہاج علی نے پہلے یمنیٰ زیدی اور مایا علی کے ساتھ بھی کام کیا تھا، اور اب ماہرہ خان کے ساتھ ان کی جوڑی مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ڈائریکٹر حسام حسین کی ایک پوسٹ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ وہاج علی اور ماہرہ خان ایک ساتھ اسکرین پر رومانس کریں گے، جس سے دونوں کے مداح پرجوش ہیں۔ اس جوڑی کے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں ابھی تک زیادہ معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں، مگر سوشل میڈیا پر اس کی پذیرائی ہو رہی ہے۔