انقرہ(آئی این پی)ترکی سے تعلق رکھنے والا دھوکے باز شخص زم زم کا جعلی پانی فروخت کر کے لاکھوں ڈالرز کمانے کے بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے پکڑے جانے کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے گاہکوں کو ملاوٹ شدہ پانی پینے سے کوئی شکایت نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے گرفتار شخص کی شناخت بلال کے نام سے کی جس نے ترکی کے شہر اڈانا میں زم زم کے نام پر جعلی نلوں کا پانی فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔