قیدیوں کو عدالتوں کے بغیر حکومت رہا نہیں کرسکتی :وزیرقانون

 190ملین پائونڈ کے کیس میں مذہب کو نہیں لانا چاہیے ‘یہ ایک کھلا کیس ہے
اپوزیشن کی بات سنتے ہیں‘ ہم بولتے ہیں تو احتجاج شروع ہو جاتا ہے:سینیٹ میں اظہار خیال

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے  190ملین پائونڈ کا کیس بالکل واضح ہے  حکومت پاکستان کی رقم تھی ‘ سینیٹر اعجاز چودھری  کا پروڈکشن آرڈر جاری ہونا چاہیے تھا مگر جن قیدیوں پر مقدمات ہیں ان کو بغیر عدالتوں کے حکومت رہا نہیں کرسکتی ہے۔ ایوان بالا میں وفاقی وزیر قانون نے کہاہماری پارلیمانی روایات اچھی ہیں مگر اس کو تباہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ جب اپوزیشن سے کوئی بولتا ہے تو ہم خاموش رہتے ہیں مگر جب حکومت کی جانب سے کوئی بولتا ہے تو اپوزیشن شور کرتی ہے انہوںنے کہاکہ ان کو اپنے لیڈر کی چوری چھپانے کیلئے کیا کیا جتن کرنے پڑتے ہیں‘ انہوں نے کہا وزیر اعظم نے اپوزیشن کی زبانوں میں گیدڑ کی زبان ڈال دی تھی انہوں نے کہا 190ملین پائونڈ کے کیس میں مذہب کو نہیں لانا چاہیے ‘ یہ ایک کھلا کیس ہے یہ حکومت خود گڑھے میں گری ہے ‘ یہ رقم سٹیٹ بنک میں آنی چاہیے تھی مگر کابینہ میں ایک بند لفافہ پیش کرکے بغیر بحث کرائے این سی اے اور حکومت پاکستان کے مابین ایک معاہدہ کیا گیا کہ جو بھی ڈھیل ہوگی وہ پبلک نہیں ہوگی اور اس معاہدے کی آڑ میں این سی اے کو این او سی جاری کردیا گیا