اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے ماحولیاتی تبدیلی سرحدوں کی قائل نہیں، کوئی ایک حکومت تنہا اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ ایوان بالا کی جانب سے نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کے سلسلے میں کرٹن ریزر کی شاندار تقریب پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوئی، جس میں پارلیمانی رہنماں، سفارتکاروں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر 38 ممالک کے سفرا اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے ماحولیاتی تبدیلی کو سب سے بڑا عالمی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا حالیہ دنوں میں انہوں نے ملتان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں متاثرہ خاندانوں کی کہانیاں عالمی یکجہتی کی فوری ضرورت کا احساس دلاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سرحدوں کی قائل نہیں، کوئی ایک حکومت تنہا اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی، حکومتوں کو پارلیمان کی ضرورت ہے اور پارلیمان کو ایک دوسرے کی۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کی قانون سازی اور پارلیمانی سفارت کاری کے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ’’پاکستان-افریقہ فرینڈشپ ڈے‘‘منایا، وسط ایشیائی اور یورپی پارلیمانوں سے روابط بڑھائے اور سیئول ل میں رواں سال منعقدہ آئی