آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کرٹین ریزر تقریب کل لاہور قلعہ میں منعقد ہو گی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کرٹین ریزر تقریب کل لاہور قلعہ میں منعقد ہو گی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کرٹین ریزر تقریب 16 فروری 2025 کو لاہور قلعہ کے دیوانِ عام میں منعقد ہوگی۔

 تقریب کا آغاز شام 7 بجے ہوگا، جس میں کرکٹ کے معروف لیجنڈز کی پینل ڈسکشن شامل ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے اہم عہدیداران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ پیش کریں گے۔ یہ ترانہ پہلے ہی آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کیا جا چکا ہے اور شائقین کی جانب سے اسے خوب سراہا گیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 23 فروری کو دبئی میں منعقد ہوگا۔یہ تقریب پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک اہم موقع ہے، جہاں وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور فنکاروں کو ایک ہی مقام پر دیکھ سکیں گے۔