دبئی(آئی این پی ) ابوظہبی کے آسٹرونومی سینٹر نے عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا۔ابو ظہبی کے آسٹرونومی سینٹرنے اعلان کیا ہے کہ عرب ممالک میں رمضان کا آغاز مارچ سے ہوگا، اور پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا۔سینٹر کے مطابق زیادہ تر اسلامی ممالک 28فروری جمعہ کو رمضان کے مقدس مہینے کا چاند دیکھیں گے۔آسٹرنومی سینٹر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ تقریباً 14گھنٹے 13منٹ کا ہوگا جب کہ آخری روزہ 14گھنٹے 55منٹ تک کا ہوگا۔