60 سال بعد کولڈ وار کی امریکی خفیہ کارروائی سامنے آ گئی

60 سال بعد کولڈ وار کی امریکی خفیہ کارروائی سامنے آ گئی

تقریباً 60 سال بعد کولڈ وار کے دور کی ایک خفیہ امریکی کارروائی سامنے آئی ہے۔

 امریکی اخبار کے مطابق، سی آئی اے نے 1965 میں بھارتی کوہ پیماؤں کے ساتھ مل کر ‘نندا دیوی’ کی چوٹی پر چین کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی کے لیے ایک پلوٹونیم سے چلنے والا جاسوسی آلہ نصب کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق، برفانی طوفان کے باعث سی آئی اے کو مشن ادھورا چھوڑنا پڑا، اور اگلے سال جب ٹیم واپس پہنچی تو آلہ برفانی تودے میں دفن ہو چکا تھا، جو آج تک نہ مل سکا۔1978 میں سی آئی اے کی بھارتی سرزمین پر خفیہ کارروائی کا انکشاف بھارت میں شدید عوامی غم و غصے کا باعث بنا تھا۔آج بھی بھارتی سیاستدان اور ماحولیاتی کارکن مطالبہ کر رہے ہیں کہ نندا دیوی کے نیچے دفن ایٹمی ڈیوائس کو تلاش کر کے محفوظ طریقے سے ہٹایا جائے، کیونکہ یہ ماحولیاتی اور سیکیورٹی کے لیے خطرے کا باعث ہے۔