لاہور (کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو گوندٓ پیر قبرستان، گڑھی شاہو کے قریب سے حراست میں لیا گیاگرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، دو غیر قانونی پستول بمعہ گولیاں، نقدی رقم، سونے کی لاکٹ چین اور سونے کی بالیاں برآمد کی گئی ہیں۔ملزمان گلی محلوں، بازاروں اور رش والے مقامات پر وارداتیں کر کے موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علی اعجاز اور علی حیدر کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے متحرک گینگ کی گرفتاری پر گڑھی شاہو پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔