محکمہ جیل کا شرابی اہلکار گرفتار

 نواز شراب پی کر ڈیوٹی پر آیا اعلی افسر وں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتا رہا
لاہور( کرائم رپورٹر)محکمہ جیل کا اہلکار شراب پی کر ڈیوٹی پر پہنچ گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اہلکار محمد نواز شراب پی کر ڈیوٹی پر آیا اور دوران ڈیوٹی اعلی افسران کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتا رہا۔تھانہ سول لائنز پولیس نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم شراب کے نشے میں دھت تھا جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔