شراب کے نشے میں دھت اہلکار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا، اہلکار معطل ،نکوائری کا حکم
لاہو(کرائم رپورٹر)شراب کے نشے میں دھت اہلکار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا۔ڈولفن اہلکار ارسلان کو ڈولفن ہیڈ کوارٹرز سے گرفتار کر کے ایس پی ڈولفن شاہ میر کے حکم پرشرابی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ذرائع کیمطابق اہلکار کو گرفتار کر کے میڈیکل کروایاگیا، رپورٹ میں شراب نوشی پائی گئی،تھانہ فیکٹری ایریا میں اہلکار کے خلاف شراب نوشی اور اخیتارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کیا گیا۔ایس پی ڈولفن شا میر خالد نے اہلکار کو معطل کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کا حکم دے دیا۔