اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا ہے۔
یہ یادگاری سکہ مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔یادگاری سکہ اسٹیٹ بینک کے سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر پر 15 اگست سے دستیاب ہے۔ سکے کے رخ پر وسط میں ہلال اور پانچ نوکوں کا ستارہ موجود ہے، جبکہ سکے کی دوسری جانب "معرکہ حق" اور "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" لکھا گیا ہے۔یہ یادگاری سکہ قومی جذبے اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک یادگار اقدام کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔