ورن دھون کی نئی فلم کے ٹیزر پر تنازع، مشکل میں پھنس گئے

ورن دھون کی نئی فلم کے ٹیزر پر تنازع، مشکل میں پھنس گئے

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی نئی فلم ’ہے جوانی تو عشق تو ہونا ہے‘ کے باعث تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، جہاں سوشل میڈیا پر جعلی ریویوز کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلم کے ہدایتکار ڈیوڈ دھون ہیں، جنہوں نے ماضی میں متعدد کامیاب فلمیں بنائی ہیں۔ فلم کا فرسٹ لک ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا، جس نے اے آئی سے تیار کیے گئے بچوں کے غیر معمولی آغاز کے باعث فوری توجہ حاصل کی۔ٹیزر میں پوجا ہیگڑے اور مرنال ٹھاکر  کے ساتھ ورون دھون کو ایک لو ٹرائینگل میں دکھایا گیا ہے، جس نے شائقین کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔تاہم تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب سوشل میڈیا انفلوئنسر سمرن بھٹ نے الزام لگایا کہ فلم کی تشہیر کے لیے جعلی ریویوز کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ راجیو چوک میٹرو پر انہیں اور ان کی دوست کو اسکرپٹڈ ریویو دینے کی پیشکش کی گئی، اور کہا گیا کہ وہ فلم دیکھے بغیر بھی مخصوص جملے بول دیں۔

انفلوئنسر کے مطابق جب انہوں نے انکار کیا تو انہیں ویڈیو دکھانے پر اصرار کیا گیا۔ اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور صارفین دو گروپس میں تقسیم ہو گئے۔دوسری جانب ورون دھون نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ویڈیو کے نیچے کمنٹ کیا اور سمِرن بھٹ پر الزام لگایا کہ وہ محض لائکس اور ویوز حاصل کرنے کے لیے یہ دعوے کر رہی ہیں، جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا۔

یہ معاملہ اب سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے اور مداحوں کے ساتھ ساتھ ناقدین بھی اس پر مختلف آراء دے رہے ہیں۔