لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیاپولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہیمبینہ مقابلہ سی سی ڈی کوتوالی ٹیم کے ساتھ پیش آیاجہاں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہواعمران ایک ریکارڈ یافتہ ملزم تھا اور مختلف سنگین وارداتوں میں مطلوب تھاواقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔