لاہور (کرائم رپورٹر ) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور سیکرٹری پٹرولیم ڈویڑن مومن آغا نیسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا، سوئی ناردرن کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے خیرمقدم کیا اور کمپنی کے امور پر بریفنگ دی۔ وزیر پٹرولیم نے گیس سپلائی کو بہتر بنانے اور ترسیلی نظام میں موجود خامیوں کے خاتمے کیلئے جدید اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس ضمن میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمتِ عملی بھی زیر غور آئی۔