ریلوے کی چوری روکنے میں ناکام ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا : آئی جی رائے محمد طاہر
لاہور (کرائم رپورٹر ) آئی جی ریلویز پولیس کی سربراہی میں ایس پیز کانفرنس ہوئی،ریلویز پولیس کے تھانوں اور چوکیوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ، آئی جی ریلوے پولیس رائے محمد طاہر نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا صفائی نہ ہونے پر انچارج محکمہ سے فارغ ہوگا، ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور ریلوے کی چوری روکنے میں ناکام ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،تفتیشی افسروں کو اب خود سے اخراجات اٹھانے کی ضرورت نہیں ہوگی،تفتیش اور سٹیشنری کی مد میں ایڈوانس رقم فراہم کی جارہی ہے۔ ہر ایس ایچ او صبح 8 سے 11 اور سہ پہر 3 سے 5 بجے تک تھانے میں حاضر رہے گا۔