گرمی کا زور،ائیر کولرز کی مانگ بڑھ گئی

شہریوں کا مہنگائی کا شکوہ، ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو گیا،دکانداروں کا موقف
لاہور( کرائم رپورٹر ) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ائیرزکولر کی مانگ بھی بڑھنے لگی،شہر میں لاہوری کولر بنانے والی دکانوں پر گہما گہمی ہونے لگی، شہریوں نیمہنگائی کا شکوہ کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث لاہوری کولر زکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے،سائز کے حساب سے 5 ہزار سے 17 ہزار تک کولر فروخت ہورہا ہے، جبکہ دکاندار وں نے کہا ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سیکولرز کی قیمت بڑھی ہے، سال میں دو یا تین ماہ تک ائیر کولرز کا سیزن ہوتا ہے،اس سیزن میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ، مٹیریل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے پریشانی بڑھی ہے۔شہریوں کا کہنا تھا دیسی ساختہ کولرز سستے دام ہونے کے باعث اب بھی متوسط طبقے اور غریبوں لوگوں کی پہنچ میں ہیں،تاہم ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔