شادی سے پہلے زندگی زیادہ بہتر تھی:امل کلونی

جارج کلونی اور امل کے درمیان مبینہ کشیدگی، مصروفیات رشتے پر اثرانداز ہونے لگیں
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے ایک بار پھر مشکلات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ 12سال سے ساتھ رہنے والے جوڑے کے تعلقات میں مبینہ تنا ئوکی وجہ جارج کی پیشہ ورانہ مصروفیات اور مسلسل میڈیا توجہ کو قرار دیا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 65 سالہ جارج کلونی اپنے رشتے کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امل کلونی نے مبینہ طور پر یہ بات کہی ہے کہ شادی سے پہلے ان کی زندگی زیادہ بہتر تھی۔ذرائع کے مطابق امل کو شادی کے بعد مسلسل میڈیا کی توجہ اور شہرت کے باعث دبائو کا سامنا ہے، جبکہ جارج کی اداکاری کے کیریئر میں غیر معمولی مصروفیت بھی دونوں کے درمیان توازن کو متاثر کررہی ہے۔جارج کے مصروف شیڈول کے باعث ان کے 9سالہ جڑواں بچوں، ایلا اور الیگزینڈر کی زیادہ تر ذمے داری امل کے کندھوں پر آگئی ہے۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی بڑا جھگڑا نہیں ہوا، تاہم گزشتہ چند برسوں کے دوران کام میں غیر معمولی مصروف رہنے کی وجہ سے وہ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان مناسب توازن قائم نہیں کر سکے۔جارج اور امل کلونی نے 27 ستمبر 2014 کو اٹلی کے شہر وینس میں شادی کی تھی۔ جون 2017 میں ان کے ہاں جڑواں بچوں ایلا اور الیگزینڈر کی پیدائش ہوئی۔